ارنا کے مطابق جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی دشمن کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
اس بیان کے مطابق استقامتی محاذ کے جوانوں نے اسی طرح صیہونی حکومت کی پانچ فوجی گاڑیاں تباہ اور پندہ فوجی ہلاک اور زخمی کردیئے ہیں۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج نے اتوار کو غزہ میں زمینی جنگ میں اپنے جانی نقصانات کے ایک حصے کا اعلان کیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ زمینی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار ایک سو چھے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی فوج کے جانی اور مالی نقصانات کے صحیح اعدادوشمار کبھی نہیں بتاتی۔ خود صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے جس کا اس غاصب حکومت نے اعلان کیا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ فوجی جارحیت نے اپنے سو دن ایسی حالت میں پورے کئے ہیں کہ اس کے جںگی جرائم میں چوبیس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ستر فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔
دوسری طرف سو دن گزرجانے کے بعد بھی غاصب صیہونی حکومت غزہ پر بدترین جارحیت اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام شروع کرنے کے اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس جنگ میں اس کو اتنی سنگین اور ناقابل تلافی شکست کا سامنا کرنا پڑآ ہے کہ جس کی اس ناجائز اور غاصب حکومت کی پچھترسال کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔
آپ کا تبصرہ