14 جنوری، 2024، 6:59 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85354138
T T
0 Persons
ایران میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے نئی ریڈیو میڈیسن کی رونمائی

 تہران – ارنا – ایران کے محکمہ ایٹی توانائی کے سربراہ  اور وزیر صحت کی موجودگی میں پروسیٹیٹ کینسر کی تشخیص کی نئی ریڈیو میڈیسن کی رونمائی کی گئي ۔  

 ارنا کے مطابق  خوراک، دواؤں، طبی وسائل اور ریڈیو میڈیسن کی دوسری نمائش کے موقع پر  پارس آئسوٹوپ کمپنی کی تیار کردہ نئی  ریڈیو میڈیسن "پارس ٹیکٹو پاسما" (PARS-TECTO-PSMA  کی رونمائی کی گئی ۔

 اس ریڈیو میڈیسن کی تقریب رونمائی میں ایرن کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی، وزیر صحت بہرام عین اللّہی ، صدر کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی روح اللہ دہقانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 یہ ریڈیو میڈیسن کٹ پہلی بار  ملک  میں تیار کی گئی ہے  اور اس سے پروسٹیٹ کینسرکا بہت ہی کم خرچ سے  ابتدائی مراحل میں ہی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔  

 ایران کی ریڈیو میڈیسن تیار کرنے والی پارس آئسو ٹوپ کمپنی انواع و اقسام کی پچاس  سے زآئد ریڈیو میڈیسنز تیار کرچکی ہے اور ملک کے ریڈیو میڈیسن کے 220  مراکز میں  سالانہ دس لاکھ سے زائد مریضوں کو یہ ریڈیو میڈیسنز دی جاتی ہیں۔

 ایران کی ریڈیو میڈیسن تیار کرنے والی پارس آئسو ٹوپ کمپنی وزارت صحت کے تعاون سے ریڈیو میڈیسن کے آٹھ نئے پروجکٹوں پر بھی کام کررہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .