ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر قانون محمد دہقان نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس کے بارے میں کہا کہ امریکی حکومت نے اس کیس میں بین الاقوامی قوانین کی جو خلاف ورزی اور کوتاہیاں کی ہیں،ان کی بابت ہم نے اس کو نوٹس دیا ہے اور اس کو ہمارے نوٹس کا جواب دینا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر امریکا نے نئے ایرانی سال کے پہلے مہینے کے آخر تک، یعنی اکیس اپریل 2024 تک جواب نہ دیا تو بین الاقوامی عدالت انصاف میں یہ مقدمہ دائر کردیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ خود شہید جنرل قاسم سلیمان کے قتل کے جرم سے الگ ہے کیونکہ اس دہشت گردانہ قتل کے عاملین، مجرمین اور اس جرم میں ان کی مدد کرنے والوں پر ایران کے اندر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جارہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ کیس امریکی حکومت کے خلاف ہے اور ملک کے اندر عدالت میں جو کیس ہے وہ امریکا کے سابق حکام اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے دہشت گردانہ قتل میں براہ راست ملوث قاتلین کے خلاف چل رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ