1 جنوری، 2024، 10:58 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85340637
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جمہوریہ ایران کا البرز جنگی جہاز بحیرہ احمر میں پہنچ گیا

 تہران - ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کا البرز جنگی بحری جہاز باب المندب عبور کرکے بحیرہ احمر میں داخل ہوگیا۔

ارنا کے مطابق البرز جنگی جہاز، 1972 میں پہلی بار ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہواتھا اور بنیادی تعمیرات اور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے اس کو 2019 میں دوبارہ ایرانی بحریہ کے حوالے کیا  گیا۔

 ایک ہزار 550 ٹن وزنی ایران کے اس جنگی بحری جہاز کوپوری طرح  اپ گریڈ  اور بحری جنگ اور دفاع کے جدید ترین وسائل سے لیس کرکے اور  جدید تقاضوں کے مطابق مفید اور کارگر بناکر ایران کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔

   فروری 2016 میں ولایت جنگی مشقوں کے دوران، البرز جنگی  جہازکی وارننگ پر ہی امریکا کا یو ایس ایس مونٹری جنگی بیڑہ جنگی مشقوں کے علاقے سے دور ہونے پر مجبور ہوا تھا۔   

 ایران کے  البرز جنگی بحری جہازنے اب تک   سمندری لٹیروں کے مقابلے اور جہازرانی کو سلامتی فراہم کرنے کے متعدد مشن کامیابی کے ساتھ پورے کئے ہیں   اور اس وقت بھی یہ جنگی بحری جہاز اسی مشن پر بحیرہ احمر میں داخل ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .