ایران 20 زرعی مصنوعات کی پیداوار میں ٹاپ 10 ممالک میں شامل

تہران (ارنا) کیڑے مار دوائوں اور کھاد کے درآمد کنندگان کی انجمن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق، ایران زرعی مصنوعات بنانے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران 20 زرعی مصنوعات کی پیداوار میں دنیا میں پہلے سے دسویں نمبر پر ہے۔

 IRNA کے رپورٹر کے مطابق، مجید عمادی نے آج (ہفتہ) تہران میں زرعی مصنوعات کی دسویں خصوصی نمائش کے موقع پر بتایا کہ زراعت ایران کی معاشی ترقی کا واحد راستہ ہے اور پابندیوں کے باوجود ہم زرعی پیداوار میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے پاس کل 68 انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی زرعی مصنوعات ہیں، بتایا کہ ایران میں 12 ملین ایکٹر قابل کاشت زمین اور 2.5 ملین ایکٹر باغات ہیں جو مسلسل خشک سالی کے باوجود 20 سے زیادہ مصنوعات میں دنیا میں پہلے سے دسویں نمبر پر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آبی وسائل کی کمی کے باوجود کھاد، بیج، معیاری کیڑے مار ادویات، پیداوار کی ٹراسپورٹ اور منڈی کا انتظام، یعنی سپلائی سے لے کر استعمال تک فی ایکٹر کاشت کی کارکردگی پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔

مجید عمادی نے بتایا کہ ایران 130,000 سے 140,000 ٹن پستے کی پیداوار کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکہ 550,000 ٹن سے زیادہ پستے کی سالانہ پیداوار کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

IRNA کے مطابق، تہران میں زرعی مصنوعات کی 10ویں خصوصی نمائش 1 جنوری 2024 سے ایران مال بین الاقوامی نمائشوں کے مستقل مرکز میں 4 دن تک جاری رہے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .