سلامتی کونسل کے اجلاس کے بارے میں ایران و سوئٹزر لینڈ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، جنگ بندی پر اتفاق

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: غزہ اور غرب اردن پر حملوں کو مکمل طور پر روکنا، انسانی محاصرہ کا خاتمہ اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر پوری دنیا متفق ہے۔

 وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے  بدھ کے روز وزرائے خارجہ کی سطح پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے آئندہ انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ غزہ اور غرب اردن پر حملوں کو مکمل طور پر روکنا، انسانی محاصرہ کا خاتمہ اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر  عالمی اتفاق ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین اور مقبوضہ علاقوں کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، قیدیوں کی رہائي، عام شہریوں کے تحفظ، انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اور جھڑپوں میں شدت کو روکنے کو بے حد اہم قرار دیا۔

ايگنازیو کیسس نے عام شہریوں کے تحفظ، انسانی حقوق پر توجہ اور جنگ بندی کے لئے اپنے ملک کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے  امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل پر نظر کے ساتھ جنگ بندی کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔

اسی طرح فریقین نے باہمی تعلقات میں توسیع کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے ، دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات میں توسیع کے لئے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی دوبدو ملاقات پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .