25 اکتوبر، 2023، 4:55 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85270788
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے ہر سال ایک ارب ڈالر کا سامان پاکستان برآمد ہوتا ہے۔

تھران( ارنا ) ایران پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر نے کہا کہ ہر سال سرکاری طور پر ایک بلین ڈالر کی برآمدات کی جاتی ہیں، اور 23 کروڑ سے زائد کی آبادی ولے ملک پاکستان میں ایرانی سامان برآمد کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

امان اللہ شاہنوازی نے بدھ کے روز چہارمحل اور بختیاری چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کی میزبانی میں پاکستان کے بارے میں ایک  کانفرنس میں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کو سالانہ 500,000 ٹن پاکستانی چاول برآمد کرتا ہے۔ جبکہ  ایران سے ہر سال ایک ارب ڈالر کا سامان پاکستان برآمد کیا جاتا ہے۔

ایران پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل نے بھی دونوں ممالک کے درمیان 950 کلومیٹر مشترکہ سرحد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ کراچی، گوادر، محمد بن قاسم اور کیٹی بندرگاہیں پاکستان کی اہم ترین بندرگاہوں میں سے ہیں، جو  سامان کی درآمدات اور برآمدات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔  

فہیمہ دھمردی یہ بات زور دے کر کہی کہ گزشتہ 2 برس کے دوران پاکستان کو ایران کی برآمدات میں میں 18% اضافہ ہوا ہے اور ان میں ٹائلیں اور سرامکس، معدنی ایندھن، معدنی تیل اور ان کی کشید کرنے والی مصنوعات، دودھ اور دودھ کی مصنوعات، انڈے اور شہد  وغیرہ شامل ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .