24 اکتوبر، 2023، 10:15 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85269771
T T
0 Persons

لیبلز

اسٹیل کی عالمی پیداوار میں ایران کا حصہ 22 ملین ٹن سے تجاوز کرگیا

تہران (ارنا) ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 2023 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران اسٹیل کی عالمی پیداوار 1.4 بلین ٹن سے تجاوز کر گئی جس میں ایران کا حصہ 22.1 ملین ٹن رہا۔

ایران کی مائنز اینڈ منرل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ اینڈ ماڈرنائزیشن آرگنائزیشن (IMIDRO) کے مطابق ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ  دنیا کے اسٹیل سازوں نے 2023 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 1 ارب 40 کروڑ 64 لاکھ ٹن اسٹیل کی پیداوار کی جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1  فی صد کمی کی نشاندھی ہوتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، جنوری کے آغاز سے ستمبر 2023 کے آخر تک ایران کی اسٹیل کی پیداوار 2 کروڑ 21 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .