26 ستمبر، 2023، 9:36 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85239175
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران برین اسٹروک کی دوا تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک

تہران – ارنا- ایران میں برین اسٹروک کی اہم دوا الٹپلاز کی پروڈکشن لائن کا افتتاح ہوگیا جس کے بعد ایران ischaemic stroke کی دوا تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

 ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق الٹپلاز کرونک اسکیمک اسٹروک کے علاج  کی وہ واحد دوا ہے جس کی امریکا کے ادارہ خوراک و دوا، ایف ڈی اے (FDA) نے تائید کی ہے ۔ ایران کی آرنا حیات دانش، نامی نالج بیسڈ کمپنی کی تیار کردہ اس دوا کا استعمال پیر پچیس ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔

   صدر ایران کے معاون برای سائنس و ٹکنالوجی روح اللہ دہقانی فیروز آبادی نے الٹپلاز دوا کی پروڈکشن لائن کے افتتتاح کے موقع پر  کہا کہ آج ایران کے ماہرین نے ایک بہت ہی اہم اور حیاتی حیثیت کی دوا کی تیاری ملک کے اندر شروع کرکے  اس کو پابندیوں سے آزاد کردیا ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ  الٹپپلاز فالج کے مریضوں کے علاج کی ایک بہت ہی اہم  اور حیاتی نوعیت کی دوا ہے جس کی فراہمی میں ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا  لیکن اس نالج بیسڈ  کمپنی کے ماہرین کی مدد سے ایران دنیا میں اس معتبر دوا کو  تیار کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔  

 انھوں نے بتایا کہ کرونک اسکیمک برین  اسٹروک کے علاج کی یہ واحد دوا ہے جو فالج کے حملے کے نتیجے میں اعضای بدن کے مفلوج ہوجانے کی روک تھام بھی کرتی ہے۔  

  ایران کے نالج بیسڈ کمپنی آرنا حیات دانش کی تیار کردہ یہ دوا بازار میں آگئي ہے ۔ یہ دوا کرونک اسکیمک برین اسٹروک کے علاوہ تھرومبولیٹک

 ( Thrombolytic) ہارٹ اٹیک میں اور اسی طرح پھیپھڑوں کی رگوں میں خون کا لختہ بن جانے یا چربی جم جانے کے علاج میں  بھی دی جاتی ہے۔  

 ایران میں اس دوا کی درآمد پر سالانہ اوسطا دس ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوتا تھا ۔ اب اس دوا کے ملک کے اندر تیار ہونے سے زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ہی پڑوسی  اور یورپی ملکوں کو اس کی برآمد سے قابل ملاحظہ آمدنی ہوگی ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urduhttp://irna_urdu/

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .