24 ستمبر، 2023، 7:10 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85237358
T T
0 Persons

لیبلز

لاؤروف: ایران ایٹمی اسلحے کی فکر میں نہیں ہے

تہران – ارنا- روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایٹمی اسلحے کے حرام ہونے کے بارے میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فتوے کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایٹمی اسلحے کی فکر میں نہیں ہے۔

http://irna_urdu/ ارنا نے تاس نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے سنیچر کو نیویارک میں  اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ دنیا میں ایٹمی اسلحہ رکھنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

 انھوں نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کا ایٹمی اسلحہ تیار کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

 روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں رہبر انقلاب فتوی بھی صادر کرچکے ہیں، اسی بنا پر ہم سمجھتے ہیں کہ چونکہ وہ ایٹمی اسلحہ نہیں بنائيں گے لہذا ایران کے پڑوسی بھی اس راستے پر چلنے کے بارے میں نہیں سوچیں گے۔

لاؤروف نے یہ بات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ بیان   کے تعلق سے  تاس کے نامہ نگار  کے سوال کے جواب میں کہی ۔

 محمد بن سلمان نے بدھ کے  روز امریکا کے فاکس ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایٹمی اسلحے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ اس کا استعمال نہیں کیا جاسکتا اور دنیا ایک اور ہیرو شیما کو تحمل نہیں کرسکتی۔

 بن سلمان نے ایٹمی اسلحے تک ملکوں کی دسترسی کی بابت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک بھی ایٹمی اسلحہ کرے گا اس کو  دنیا کے سبھی ملکوں کے ساتھ جنگ کا سامنا ہوگا۔  

سعودی عرب کے ولی عہد نے اسی کے ساتھ کہا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی اسلحے تک دسترسی حاصل کی تو ان کا ملک بھی ایٹمی اسلحہ حاصل کرے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .