انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجینسی کے اجلاس میں مغرب کا ایران مخالف بیان / 9 ممالک کی جانب سے ایران کی حمایت

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں مغربی ممالک نے حفاظتی خدشات کو دہراتے ہوئے ایران کی اٹامک انرجی کی پیشرفت کے خلاف الزامات عائد کیے۔ مذکورہ ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں تہران سے ایجنسی کے ساتھ مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب روس اور چین سمیت 9 ممالک نے ایک بیان جاری کر کے ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کو سراہا اور ایران کی حمایت کی۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے 62 رکن ممالک کے مشترکہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ترمیمی کوڈ 3.1 پر عمل درآمد کرتے ہوئے اصفہان پاور پلانٹ کے حوالے سے مطلوبہ معلومات فراہم کرے تاکہ باقی حفاظتی امور کو حل کیا جا سکے۔

اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کو بلا تاخیر نئی جوہری تنصیبات کے بارے میں مطلوبہ معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔ یہ نہ صرف ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو یقینی بنانا ہے بلکہ این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے) کے ذریعے حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنانا ہے۔

اسی دوران ایران سمیت وینزویلا، چین، بیلاروس، کیوبا، نکاراگوا، زمبابوے، روس اور شام نے ایک مشترکہ بیان میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تہران کے تعاون کا خیرمقدم اور حمایت کی۔

9 ممالک کے اس مشترکہ بیان میں، جسے شام کے نمائندے نے پڑھا، کہا گیا ہے کہ ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان تحفظات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون کا عمل غیر سیاسی، بیرونی مداخلت کے بغیر اور تعمیری ہونا چاہیے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .