ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے تہران اسلام آباد تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

 پاکستان کے دفتر خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بدھ کی شام اسلام آباد میں ملاقات اور گفتگو کی۔  

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ علاقائی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ 

پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اور ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے اور وفود کے تبادلے کا سلسلہ تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے میدان میں بھی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .