9 اگست، 2023، 5:25 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85194335
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے وزير خارجہ جنوبی افریقہ  کے دورے پر روانہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہيں ۔

          جنوبی افریقہ روانہ ہونے سے قبل وزیر خارجہ نے کہا: کورونا کے بعد یہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ معاشی کمیشن کی پہلی نشست ہے اور اس موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائي و بین الاقوامی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

           انہوں نے کہا: پیر سے ہی ایران کی 12 وزير کے معاونین اور پرائيویٹ سیکٹر کے نمائندے جنوبی افریقہ میں موجود ہیں ۔

وزیر خارجہ نے بتایا : جنوبی افریقہ کے صدر نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے  اس سے قبل ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے۔

          ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: ڈاکٹر امیر عبد اللہیان اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ معاشی کمیشن میں حصہ لینے کے اس ملک کا دورہ کر رہے ہيں۔

          واضح رہے ایران و جنوبی افریقہ کے معاشی کمیشن کی سربراہی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کرتے ہیں ۔

          کورونا کی وجہ سے یہ کمیشن ، تین برسوں کے فاصلے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .