8 اگست، 2023، 7:38 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85193365
T T
0 Persons

لیبلز

جون کے آخر تک ایران کی اسٹیل کی برآمدات میں % 17 اضافہ

تہران (ارنا) ایران کی اسٹیل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل ۔ جولائی کے دوران مختلف اسٹیل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ نیز، ان اعدادوشمار کی بنیاد پر، اسفنج آئرن اور کوٹیڈ شیٹ کی برآمد میں کمی واقع ہوئی۔

ایران کی اسٹیل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل ۔ جولائی کے دوران اسٹیل چین کی مصنوعات کی برآمد گزشتہ 4 ماہ کے دوران 20 لاکھ 211 ہزار ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ 761 ہزار ٹن ہو گئی ہے۔

سریے کی برآمدات بھی 4 مہینوں میں 674,000 ٹن سے بڑھ کر 800,000 ٹن تک پہنچ گئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق آئرن شیٹ کی مصنوعات میں سے کوٹڈ شیٹ کی برآمد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں فرق تھا اور یہ 28,000 ٹن سے کم ہو کر 2,000 ٹن رہ گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسفنج آئرن کی برآمدات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی اسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل سے جولائی کے آخر تک 66,000 ٹن اسٹیل بیم برآمد کیے، یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .