ایران کی ٹیم نے قازقستان کو شکست دے کر عالمی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایران کی گرلز یوتھ ہینڈ بال ٹیم نے قازقستان کے خلاف جیت کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کا حق حاصل کر لیا۔

تہران- ارنا-  ایرانی لڑکیوں کی ہینڈ بال ٹیم نے ہفتے کے روز ہانگ کانگ میں منعقدہ 17ویں ایشیائی چیمپئن شپ کے آخری میچ میں قازقستان کا مقابلہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے شکست دے دی۔  

ایران کی ٹیم نے قازقستان کی ٹیم کو 24 کے مقابلے میں 27 گول سے شکت دے کر عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کا کوٹہ بھی حاصل کرلیا۔

ایران کی گرلز ٹیم نے اپنے نظم و ضبط اور گول کیپر ایلناز یارمحمدی کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت اس میچ کے پہلا ہاف میں 12-15 سے برتری حاصل کی۔

دوسرے ہاف میں قازقستان نے ایران کی ہینڈ بال گرلز کے لیے  مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی اورگول  کے فرق کو ایک پہنچا دیا تاہم اس ہاف میں بھی اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔   

آخر کارایران گرلزیوتھ ہینڈبال  ٹیم اپنی مضبوط حریف کو 24-27 سے شکست دی اور اس مقابلے کے پانچویں نمبر پر آگئی۔

ایران کی ایلنازیار محمد کو وومن آف دی میچ قرار دیا گیا۔  

اس ٹورنامنٹ کا فائنل کل اتوار کو چین اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .