13 اپریل، 2023، 2:52 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85081699
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا

تہران، ارنا - افغانستان کے بارے میں چار فریقی اجلاس میں موجود وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام نسلی گروہوں اور سیاسی اداروں کی عملی شرکت کے ساتھ ایک جامع حکومت قائم کریں اور خواتین اور نسلی اقلیتوں کے خلاف تمام پابندیوں کے اقدامات کو منسوخ کریں۔

سمرقند میں افغانستان کے بارے میں ایران، پاکستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے چار فریقی اجلاس کے بعد وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 اپریل 2023 کو ایران، چین، روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے بارے میں ایک غیر سرکاری ملاقات کی۔ وزراء نے ایک بار پھر افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام اور ملک کے سیاسی عزم اور ترقی کے تعین کے لیے "افغان قیادت، افغان ملکیت" کے اصول کی حمایت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کے تمام اراکین کے مفادات ایک مستحکم اور پرامن افغانستان میں ہیں، ایک ایسا ملک جو جغرافیائی سیاسی مقابلوں کے بجائے بین الاقوامی تعاون کے لیے جگہ ہونا چاہیے۔

اس بیان نے افغانستان میں دہشت گردی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں موجودہ تشویشناک حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام دہشت گرد گروہ بشمول داعش(ISIS)، القاعدہ، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) (ETIM)، پاکستانی تحریک طالبان(TTP)، بلوچستان لبریشن آرمی(BLA) ، جیش العدل وغیرہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اس بیان میں آیا کہ افغان حکام کو غیر ملکی اداروں اور شہریوں کے تحفظ، سلامتی اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوگا۔

اس بیان کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی موجودہ مشکل صورتحال کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، افغانستان کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو آنا فانا ہٹانا چاہیے اور افغان عوام کے مفاد کے لیے بیرون ملک میں افغان کے اثاثوں کو واپس کرنا چاہیے۔

وزراء نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے اور  اس ملک کو پائیدار ترقی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد کرے۔

وزراء خارجہ نے خطے کے ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں لاکھوں افغانوں کی میزبانی کو سراہا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ممالک کو ضروری تعاون اور مدد فراہم کرے۔

پہلی چارفریقی نشست شنگہائی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 16 ستمجر 2021 ازبکستان کے شہر دوشنبہ میں منعقد ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ رات سمرقند کا دورہ کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .