9 اپریل، 2023، 4:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85078281
T T
0 Persons

لیبلز

ریڈیو فارماسیوٹیکل کے 20 نئے منصوبوں پر کام کر رہےہیں:ایرانی ایٹمی توانائی ادارہ

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ریڈیو فارماسیوٹیکل کے 20 نئے منصوبوں پر کام کر رہےہیں۔

یہ بات محمد اسلامی نے گزشتہ رات ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے نو اپریل کے تاریخ ساز دن کو یوم تجدید عہد وفا قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں نیوکلیئر میڈیسن کی تیاری کے بیس نئے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ 
محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران سائنسی ، تیکنیکی اور صنعتی شعبوں میں ایک سو انسٹھ کامیابیاں ریکارڈ کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران زرعی شعبے کے حوالے سے کئی اقدامات عمل میں لائے گئے جن میں سے ایک فوڈ ریڈایشن سسٹم کی تیاری کا منصوبہ تھا۔ 
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چند برس پہلے اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا اور اس کی تیاری اور ڈیزائننگ پر خاص توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ریڈی ایشن سسٹم مکمل طور سے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی ایک چین کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔ 
محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ہمارے تیار کردہ ریڈایشن سسٹموں کو انواع او اقسام کے پھل فروٹ اور زرعی اجناس کی ریڈایشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 
ایران کے محمکہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے نیوکلیئر میڈیسن بنانے والی ایرانی کمپنیوں پر عائد پابندیوں کو مغرب کے دوہرے معیار کا کھلا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا دعوی کرنے والوں کے اندر انسانیت اور حقوق کی بو بھی نہیں پائی جاتی۔ 
محمد اسلامی نے یہ بات زوردے کر کہی کہ امریکہ اور مغرب کی پوری کوشش تھی کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرایا جائے لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور ان کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔
 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .