9 جنوری، 2023، 4:54 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84993757
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صوبے کردستان میں 40 ضرورت مند مریضوں کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا

سنندج، ارنا -  ایرانی صوبے کردستان کی میڈیکل برادری کی بسیج تنظیم کے سربراہ نے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلیے سپاہ پاسداران کے منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں صوبے میں 40 ضرورت مند مریضوں کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا۔

یہ بات کرنل خلیل جوزی نے پیر کے روز سنندج میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے بسیج کے دوران آنکھوں کی سرجری (موتیابند) کے لئے رجسٹریشن عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ، 250 افراد طبی مراکز گئے اور اسکریننگ اور ابتدائی معائنے کے بعد 40 افراد کو آنکھوں کی سرجری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

خلیل جوزی نے کہا کہ ان افراد کے آپریشن کے لیے ضروری آلات بشمول لینز خریدے گئے ہیں اور چار دنوں میں طبی مراکز میں ان 40 افراد کی سرجری ہوئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .