3 دسمبر، 2022، 6:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84960203
T T
0 Persons
سعودی عرب کے نامور شیعہ عالم دین کی گرفتاری

تہران، ارنا – سعودی حکومت نے ایک ممتاز شیعہ عالم دیر کو دوسری مرتبہ گرفتار کر لیا۔

الجزیرہ کی 'مراہ' ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت نے اس ملک میں شیعوں کے خلاف اپنے جرائم اور مظالم کے تسلسل میں مدینہ منورہ کے شیعہ رہنماؤں میں سے ایک شیخ کاظم العمری کو گرفتار کر لیا۔

شیخ کاظم العمری علامہ محمد العمری کا بیٹا ہے اور ان کا شمار سعودی عرب اور مدینہ کی ممتاز مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے۔

اس شیعہ عالم  دین کو پہلی بار 2 اگست 2010کو سعودی فوج  کے ذریعے مدینہ منورہ شہر میں اپنے والد کے فارم جس میں ان کا دفتر اور مسجد بھی واقع ہے،  میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس وقت بہت سے سنی اور شیعہ علماء اور سیاسی، قانونی اور سماجی کارکن سعودی حکومت کی جیلوں میں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .