700 سے زائد ایرانی کمپنیاں دفاعی شعبے میں سرگرم عمل ہیں

تہران، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی امور نے کہا ہے کہ اس وقت 700 سے زائد ایرانی کمپنیاں دفاعی شعبے میں سرگرم عمل ہیں۔

یہ بات سورنا ستاری نے اتوار کے روز تیسری ایرانی آرمی سائنس اور ریسرچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی نجی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ملک کے دفاعی شعبے کے لیے مصنوعات تیار کرنے پر آمادہ ہے اور اس میدان میں سائنسی کمپنیوں کو نجی شعبے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 ستاری نے کہا کہ دفاعی شعبے میں اختراع ایک اہم مسئلہ ہے، دفاع مقدس کے دوران، جب بھی ہم دشمن کی طرح کام کرتے ہیں، ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم، جب بھی ہم اختراع کرتے ہیں، ہم کامیاب رہے ہیں۔

نائب ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیاں بالخصوص دفاعی میدان میں اس کی اختراعات کی وجہ سے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .