اس بیان میں آيا ہے کہ ایرانی عوام ان شہیدوں کی شاندار مجاہدتوں کو بالخصوصا ایئرواسپیس کے شعبے میں ہمیشہ یاد رکھیں گی اور اسے آئندہ کی نسلوں بلکہ ملک کے سپوتوں اور جوانوں کے لیے ایک ابدی میراث، ترقی کے جذبے اور ایران کے اسلامی نظام اور انقلاب کی سلامتی اور وقار کا باعث بنائے رکھیں گے۔
اس بیان میں آيا ہے کہ اگر چہ ان سرفراز کمانڈروں کی شہادت ایرانی عوام اور مسلح افواج کے لیے انتہائی دردناک ہے، لیکن ان شہیدوں کا خون اسلامی انقلاب کے مضبوط درخت کو اور بھی مستحکم بنا دے گا اور عالمی صیہونی نظام اور اس کے مجرم اور ظالم حامیوں کے مقابلے کے لیے ملت ایران اور انقلابی سپوتوں کے جذبے میں اضافہ کردے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے ملک کے فوجی کمانڈروں، سائنسدانوں اور دیگر شہیدوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی گئی ہے۔
اس بیان میں آيا ہے کہ "وعدہ صادق 3 آپریشن" کے ذریعے منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں صیہونی دشمن پر ایسا وار کیا جا رہا ہے اور انہیں ایسا نقصان پہنچایا جا رہا ہے کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اس بیان میں زور دیکر کہا ہے کہ جعلی، غاصب اور وحشی صیہونی حکومت زوال کی جانب گامزن ہے اور اس نابودی کو یقینی بنانے کے لیے جہاد اور شہادت کا پرچم تا ابد لہراتا رہے گا۔
اس بیان میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا گيا ہے کہ اب تک کی ایران کی جوابی کارروائی صرف قومی سطح کی انتقامی کارروائی کی ابتدا ہے اور دشمن جان لے کہ کسی بھی جرم کو سزا کے بغیر چھوڑنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان میں آیا ہے کہ شہیدوں کی عوامی تشییع کے پروگرام کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی ایران پر جارحیت میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرواسپیس کے کمانڈر ان چیف بريگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ہمراہ جنرل محمود باقری، جنرل داوود شیخیان، جنرل محمدباقر طاهرپور، جنرل منصور صفرپور، جنرل مسعود طیب، جنرل خسرو حسنی اور جنرل جواد جرسرا نے جام شہادت نوش کیا۔
آپ کا تبصرہ