6 دسمبر، 2020، 11:21 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84136643
T T
0 Persons
ایران 24 بایوٹیکنالوجی دوائیوں کی تیاری کیساتھ ایشیاء کی اہم طاقتوں میں سے ایک ہے

تہران، ارنا - نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور نے حالیہ برسوں میںبائیوٹیکنالوجی کمپنیوں کے فروغ کے لئے اچھی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران 24 بایوٹیکنالوجی دوائیوں کی تیاری کیساتھ ایشیاء کی سب سے اہم طاقتوں میں سے ایک ہے۔

یہ بات سورنا ستاری نے ہفتہ کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال ملک میں 24 بائیوٹیکنالوجی دوائیں تیار کی جاتی ہیں اور ہم اس شعبے میں ایشیائی اہم طاقتوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے ملک میں پہلے کورونا ویکسین کی انسانی جانچ کے لائسنس حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دیگر تین گروہوں کو اس ویکسین کی انسانی جانچ کے لئے لائسنس مل جائے گا۔

انسانی ویکسین کے میدان میں پہلی بار نجی کمپنیوں نے گریوا کینسر کی ویکسین تیار کی اور ملک میں انسانی فیلڈ میں انفلوئنزا ویکسین تیار کی جائے گی جو یہ اگلے سال اس ویکسین کی درآمدات کیلیے اندرونی ضروریات کو پورا کرے گی.

ستاری نے کہا کہ مویشیوں اور پولٹری کی فلو ویکسین کے میدان میں اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہم نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس حکومت کے اختتام تک پانچ یا چھ انسانی ویکسین تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .