ایرانی تاریخ میں ایشین ٹرائیتھلون چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ حاصل

تہران، ارنا- قازقستان میں منعقدہ 2022 ایشیا ٹرائیتھلون چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ایرانی کھیلاڑی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا؛ یہ اس حصے میں ایران کی تاریخ کا پہلا تمغہ ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 2022 ایشیا ٹرائیتھلون چیمپئن شپ کا آج بروز جمعرات کو قازقستان کے شہر بورابای میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی قومی کھیلاڑی سید "پارسا محجوب" نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ان مقابلوں کی تیسری پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا؛ یہ ایران کی تاریخ میں اس زمرے میں پہلا حاصل کردہ تمغہ ہے۔

محجوب نے اس تاریخی تمغے کو جیتنے کیلئے ایشیا کے بڑے شاندار اور ممتاز کھیلاڑیوں بشمول ایشین چیمپئن "ایان بیسن" اور ایشیائی مقابلوں کے رنر آپ سے مقابلہ کیا اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کی تیسری پوزیشن رکھنے والے "میرلان ایسکاف" کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا ٹرائیتھلون چیمپئن شپ میں ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ قازقستان کے کھیلاڑی ایان بیسن بایف اور "تمریلان تمیروف" نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر کھڑے رہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .