جی 7 کے رہنما ایرانی تیل کے مسئلے پر گفتگو کریں گے: فرانس

تہران، ارنا- فرانسیسی صدارتی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یورپی تین ممالک (فرانس، برطانیہ اور جرمنی) کے رہنما منگل کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات میں ایرانی تیل پر بات چیت کریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ مسائل "فارن پالیسی اینڈ سیکیورٹی" کے عنوان پر ایک سرکاری عشائیے میں اٹھائے گئے اور یہ جی 7 اجلاسوں کے فریم ورک میں زیر بحث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسون اور جرمن چانسلر اولاف شولٹس کے درمیان اس تاریخ کے لیے چار ملاقاتوں کا منصوبہ ہے۔
فرانسیسی صدارتی انتظامیہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں دلچسپی، جوہری پروگرام، علاقائی سلامتی اور تیل جیسے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .