30 مارچ، 2022، 1:04 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84700256
T T
0 Persons

لیبلز

نوروز 1401 پر امام خمینی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں میں 202 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- امام خمینی ہوائی ایئرپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوروز کے سفر کی پہلی لہر میں ملک میں آنے والی 917 پروازوں کے ساتھ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 202 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مواصلات اورشہری ترقی کی وزارت کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، امام خمینی ایئرپورٹ (رح) نے ایک بیان میں نوروز 1401 کی پروازوں کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے مطابق، امام خمینی ایئرپورٹ پر 16 سے 26 مارچ 2022 سے آنے والی پروازوں میں  گزشتہ سال کی اسی مدت میں 202 فیصد  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امام خمینی ایئرپورٹ سٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آنے والی پروازوں کی تعداد 917 تھی حالانکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ رقم 303 تھی ، جس  میں 202 فیصد کا اضافہ نظر میں آیا ہے۔

اس عرصے کے دوران ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی تعداد 113,140 تھی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 28,418 مسافروں کو لے جایا گیا تھا جس میں گزشتہ سال کے اسی مدت میں 298 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایران کے ہوائی اڈوں اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے سربراہ "سیدی" نے ویکسینیشن اور کورونا وبا کی کمی کے پیش نظر، نوروز میں سفروں کی تعداد بڑھنے کی خوشخبری دی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .