2 دسمبر، 2021، 9:55 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84562854
T T
0 Persons
براہ راست پروازوں کے اضافے سے ایران پاکستان عوامی تعلقات اور سیاحت کی ترقی

اسلام آباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو فروغ دینے اور سیاحت کی ترقی کے مقصد سے پاکستان سے ایران کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او نے اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سے ایک ملاقات میں پاکستان کے اقتصادی دل کی حیثیت سے کراچی شہر سے مشہد مقدس کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے کے نئے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

"ارشد ملک" نے ایرانی سفارتخانے میں "سید محمد علی حسینی" سے ایک ملاقات میں کہا کہ پاکستان نیشنل ایئر لائنز کی مشہد کے لیے براہ راست پروازیں یکم جنوری 2021 سے شروع ہوں گی۔

نیز اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ایوی ایشن کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان  تعلقات اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

براہ راست پروازوں کے اضافے سے ایران پاکستان عوامی تعلقات اور سیاحت کی ترقی

اب بھی ایران انٹرنیشنل ایئر لائنز (ہما) تہران سے کراچی اور اس کے برعکس کی ہفتے میں ایک پرواز چلاتی ہے، اور کہا جاتا ہے کہ  ماہان ایران ایئر لائنز،  تہران اور مشہد سے لاہور کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ؛پاکستان کے اہم شہروں میں سے ایک ہے اور اس ملک کے "ثقافتی دل" کے طور پر جانا جاتا ہے، اس لیے ان پروازوں کا دوبارہ آغاز، ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ایک موثر قدم ہو سکتا ہے۔

نیز کراچی- مشہد براہ راست پروازوں کا آغاز؛ دونوں ہمسایہ ممالک کے مختلف گروپوں کے ایک دوسرے ممالک کے سفر میں اضافے کے علاوہ ایران کے مقدس مقامات کی زیارتوں سمیت تتجارتی وفود کے تبادلہ کی تقویت سمیت تاجروں کی دونوں ممالک کی سفر میں سہولت میں مدد کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک میں کووڈ-19 وائرس کے پھیلاؤ میں کمی اور کورونا ویکسینیشن پلان میں توسیع کے پیش نظر؛ ایسی صورت حال میں تجارتی پروازوں کی بحالی، ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات بالخصوص سیاحت کے فروغ میں نئی ترقی کا وعدہ دیتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .