پڑوسی ممالک کے درمیان امن اور دوستی کے پودے لگانے کی تقریب ایرانی حکام، ترکی، ترکمانستان، عراق، افغانستان اور پاکستان کے قونصلیٹ جنرلز کی موجودگی میں مشہد کے بوٹینیکل گارڈن میں منعقد ہوئی۔
مشہد کی میونسپلٹی کے نائب سربراہ علی نجفی نے ہفتہ کے روز تقریب کے موقع پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم ان پودوں کے لگانے سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشہد کی میونسپلٹی دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی اور سائنسی تعلقات کے فروغ کے لیے تیار ہے اور اب تک ہم نے عراق، پاکستان اور ترکی جیسے ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کر کے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا ہے۔
مشہد کی اسلامی کونسل کے نائب سربراہ 'مہدی ناصحی نے بھی قونصلیٹ جنرلوں کو دوست اور ہمسایہ ممالک کے نمائندے قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہم نے شہری زندگی کے میدان میں مختلف معیارات کی ترقی کیلیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
یہ تقریب شجر کاری ہفتے کی مناسبت سے منعقد ہوئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ