24 فروری، 2022، 4:01 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84661910
T T
0 Persons
پاکستان میں بین الاقوامی تجارتی نمائش کا انعقاد، ایران کی شرکت

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کی تیسری بین الاقوامی تجارتی نمائش کل (جمعہ) سے شہر کراچی جو پاکستان کی معیشت کا مرکز ہے، میں شروع ہوگی۔

پاکستان کی تیسری عالمی تجارتی نمائش کل سے تین دنوں تک شہر کراچی جو پاکستان کا تجارتی مرکز ہے، میں منعقد ہوگی جس میں آٹھ ایرانی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں  ایرانی کمپنیاں کھانے، مٹھائی، چاکلیٹ، صحت کے سامان اور گھریلو آلات کے شعبوں میں  اپنی مصنوعات کو منظر عام پر لائیں گی۔

کراچی میں ہمارے قونصل جنرل "حسن نوریان" نے اس حوالے سے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال نومبر کے آخر میں 17ویں کراچی مشینری نمائش میں ایرانی کمپنیوں کی نمایاں موجودگی اور ہمارے ملک کے پویلین کا خیرمقدم کرنے کے بعد،  اس مشرقی پڑوسی میں ایک اور بین الاقوامی تقریب میں ایرانی کمپنیوں کی دوبارہ شرکت  یہ پڑوسیوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلیے ایک نیا قدم ہوگا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے اور نمائشوں میں شرکت کے لیے موثر مواقع سے  فائدہ اٹھانے کیلیے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی تجارتی نمائش دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .