20 فروری، 2022، 3:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84656790
T T
0 Persons
کروشیا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر تیار ہے

تہران ، ارنا - کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنا ملک کی تیاری پر زور دیا۔

 یہ بات گردان گرلیچ رادمن نے آج بروز اتوار ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات میں ایران اور کروشیا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے کروشیا کے وزیر خارجہ کو اس ملک کی آزادی کی 30ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس ملک کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے عدم انعقاد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلیے ایران اور کروشیا کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے باقاعدہ انعقاد کے میکانزم کو فعال کیا جانا چاہیے۔

 اس موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شعبوں خصوصاً کروشیا میں حلال فوڈ انڈسٹری کے باوجود خوراک کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے ثقافتی تعلقات کے پس منظر کا حوالہ دیتے کہا کہ ہم ثقافتی تعلقات بشمول دونوں ممالک کی زبان کی تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے آمادہ ہیں۔

انہوں نے بلقان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .