آسٹریا اور جرمنی نے مغرب کیجانب سے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی بنا پر اس ملک کے کچھ علاقوں کیلیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔
آسٹرین ایئرلائنز کے ترجمان اینا پیچنگر نے کہا کہ یوکرین میں سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے آسٹرین ایئرلائنز نے فروری کے آخر تک کیف اور اوڈیسا جانے اور آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
جرمنی کی ایئر لائن' لوفتھانزا 'کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کیف کے لیے پروازیں معطل کر دے گی۔
اس کمپنی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 سے 28 فروری تک کیف کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
جرمن ایئر لائن کی ایل ایم 'کمپنی نے بھی اس سے پہلے یوکرین کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔
اس سے قبل جرمنی اور آسٹریا نےیوکریں کےلیے سفری وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین کا سفر نہ کریں اور فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں۔
برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے بھی دعویٰ کیا کہ یورپ کو بیسویں صدی کے اوائل کی سب سے خطرناک سیکیورٹی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ماسکو اور کیف کے درمیان تعلقات 2014 سے خراب ہو چکے ہیں، اور امریکہ اور اتحادیوں کے پروپیگنڈے کی وجہ سے تناؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ