12 فروری، 2022، 11:47 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84648468
T T
0 Persons
ایران میں 40ویں عالمی فجر فلم میلے کے انعامات حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان

تہران، ارنا - اسلامی جہوریہ ایران میں 40ویں بین الاقوامی فجر فلم میلے کے اختتام پر مختلف شعبوں میں انعامات حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، عالمی فجر فلم میلے کی اختتامی تقریب جمعہ کے روز تہران کے میلاد ٹاور پر منعقد ہوئی جس میں  وزیر ثقافت "محمد مہدی اسماعیلی" نے شرکت کی.
معزز مہمانوں نے اعلی کارکردگی دیکھانے والوں کو سیمرغ ایوارڈ سے نوازا.
سیمرغ ایوارڈ حاصل کرنے والوں "حبیب مجیدی، احسان برآبادی، امید میرزایی، رضا نجاتی، حجت طاہری، بہروز شعیبی، حسن نجفی، امیر ولی خانی، ایمان کرمیان، امید گلزادہ، محمد رضا شجاعی، مسیح حدپور، مسعود سخاوت پور، بہزاد عبدی، علیرضا علویان، مارال جیرانی، حبیب اللہ ولی نژاد، امین حیایی، طناز طبابایی، علی اکبر اوصانلو، صدف اسپہبدی، رضا میرکریمی، ہادی حجازی فر اور کاظم دانشی شامل ہیں.
فلم "The Mahdi's Place" نے بہترین فلم کا کرسٹل فینکس ایوارڈ جیتا اور یہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے "31" عاشورا ڈویژن کے کمانڈر شہید مہدی باکری کی زندگی کے ایک پہلو سے متعلق ہے، جو اس دوران شہید ہو گئے تھے۔
40ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول یکم سے 11 فروری تک ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .