11 فروری، 2022، 9:37 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84647083
T T
0 Persons
داعش سرغنہ کیخلاف امریکی فضائی حملے میں کم از کم پانچ بچے جاں بحق

تہران، ارنا- واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ داعش کے سرغنہ کی رہائش گاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ عینی شاہدین اور داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کے گھر پر امریکی اسپیشل فورسز کے حملے کی ایک ویڈیو کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ایک حملے میں کم از کم پانچ بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

پینٹاگون اس سے قبل دعویٰ کر چکا ہے کہ امریکی کمانڈو آپریشن میں دو یا تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ " ابو ابراہیم القرش"ی کی رہائش گاہ پر بچوں کی بڑی تعداد ہمیشہ تیسری منزل یا صحن میں کھیلتی رہی ہے لیکن اس سے امریکی اسپیشل فورسز کی رات بھر کی کارروائی نہیں رکی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمارت پر فضائی حملہ کرنے کے بجائے شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے راتوں رات آپریشن شروع کیا ہے۔

امریکیوں نے عمارت سے متعدد بچوں کو نکالنے کا دعویٰ بھی کیا۔

آپریشن کے ایک دن بعد حکومت نے امریکی صدر "جو بائیڈن"، قریشی کو آپریشن میں بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس نے بڑا دھماکہ کیا تھا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .