8 فروری، 2022، 1:02 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84643498
T T
0 Persons

جوہری معاہدہ دستیاب ہے: امریکہ

8 فروری، 2022، 1:02 PM
News ID: 84643498
جوہری معاہدہ دستیاب ہے: امریکہ

تہران، ارنا - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ویانا میں جوہری معاہدہ دستیاب ہے اور اس پر فوری طور پر پہنچنے کی ضرورت ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تمام فریقین کی پریشانیوں کو دور کرنے والا ایک معاہدہ دستیاب ہے، لیکن اگر (ایسا معاہدہ) آنے والے ہفتوں میں طے نہیں پائے، ایران کے موجودہ جوہری پروگرام کی پیشرفت جوہری معاہدے میں ہماری واپسی کو ناممکن بنا دے گی۔

ہمارے ملک کی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن علی باقری کنی، ویانا مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے آج صبح تہران سے ویانا روانہ ہوگئے۔

وہ آج کی صبح مشترکہ کمیشن کے چیئرمین اینریک مورا سے ملاقات کریں گے۔

ویانا مذاکرات گزشتہ ہفتے مذاکراتی ٹیموں اور دارالحکومتوں کے درمیان مشاورت کی وجہ سے معطل ہو گئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ پابندیاں ہٹانے کا مسئلہ اور بورجام کے اقتصادی جہتوں سے ایران کو فائدہ اٹھانا بہت کلیدی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وفود خاص طور پر امریکہ واضح طور پر جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے اور امید کرتے ہیں کہ ان کے مثبت بیانات عملی طور پر وعدوں میں بدل جائیں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی حکام کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایرانی عوام کی جیبوں سے اپنے تباہ کن اور غلط فیصلوں بشمول جوہری معاہدے کے غیر قانونی انخلاء کی قیمت ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ انہیں ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے اور اپنے راستے سے واپس آنا چاہیے۔ ہم ویانا میں رویے میں اس تبدیلی کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

جوہری معاہدہ دستیاب ہے: امریکہ

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے بھی آج بروز منگل  ویانا مذاکرات میں امریکہ کے بے اساس وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہم و گمان کے راستے سے واشنگٹن کے نکلے بغیر ویانا مذاکرات کا راستہ ہموار نہیں ہوگا۔

ویانا میں روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ "میخائیل اولیانوف"نے آج بروز منگل روسی اخبار' کومرسنٹ' کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم ویانا مذاکرات کی آخری لائن سے پانچ منٹ کے فاصلے پر ہیں۔

جوہری معاہدہ دستیاب ہے: امریکہ

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مذاکرات اختتام کے قریب ہیں اور مذاکرات کی میز پر معاہدے کی بحالی سے متعلق 20 صفحات پر مشتمل حتمی دستاویز تیار کی گئی ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ ویانا میں ایران جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات منگل کو دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

انہون نے اس سوال کہ ویانا مذاکرات کس مرحلہ پر ہے؟ کیا اسے حتمی کہا جا سکتا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ مرحلے کو آخری مرحلہ کہا جا سکتا ہے۔ مذاکراتی عمل ایک طویل سفر طے کر چکا ہے۔ حتمی دستاویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ کئی نکات ہیں جن کی مزید وضاحت کی ضرورت ہے، لیکن معاہدہ میز پر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .