8 فروری، 2022، 11:49 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84643303
T T
0 Persons
ایران اور فن لینڈ نے ویانا مذاکرات کے نتائج کی ضرورت پر زور دیا

تہران، ارنا - ایران اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران 'حسین امیر عبداللیان' اور فن لینڈ  'پکا هاویستو ' کے وزارئے خارجہ کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی جس میں فریقین ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی ضرورت پر زور دیا جس سے جوہری معاہدے میں تمام فریقین کی ذمہ داریوں کے مکمل نفاذ کی طرف واپسی کا باعث بنے۔

فن لینڈ کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے کے لیے گزشتہ روز تہران پہنچ گئے۔

 ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران اور فن لینڈ کے درمیان تعلقات کے قیام کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے دونوں ممالک کی عظیم اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ، زراعت، ٹیکنالوجی، طب، جنگلات اور لکڑی اور کاغذ، ماحولیات، آبی وسائل کے انتظام اور سائنسی تبادلوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزراء کی بات چیت کا ایک اور حصہ منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پناہ گزینوں پر افغانستان کے بحران کے اثرات اور نتائج کو منظم کرنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر مرکوز تھا۔

دونوں فریقیں نے افغانستان میں ایک جامع حکومت جس سے افغانستان میں اندرونی استحکام اور خطے میں سلامتی کو فروغ ملے، کے قیام کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے امریکی حکومت کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی حتمی ناکامی پر زور دیتے ہوئے اس غیر انسانی پالیسی کے سامنے تین یورپی ممالک کی بے عملی پر تنقید کی۔

دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں بشمول شام، یمن اور یوکرین سمیت بعض دیگر علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .