فرانس میں مقیم ایرانی شہری نے معروف ایرانی مصور کے 10 فن پاروں کو محکمہ ثقافت کا عطیہ کردیا

تہران، ارنا- فرانس میں مقیم ایک ایرانی شہری نے معروف ایرانی مصور ماسـٹر "بہزاد" کے 10 فن پاروں کو ایرانی محکمہ برائے ثقافت، سیاحت اور دستکاری کے امور کا حوالہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، فرانس میں مقیم ایک ایرانی شہری مرحوم "ایراج مجلل" کی وصیت کے مطابق، نامور ایرانی مصور ماسٹر "حسین بہزاد" کے 10 پینگٹرز کو آج بروز اتوار مطابق 6 فروری 2022 کو ایرانی محکمہ برائے ثقافت، سیاحت اور دستکاری کے امور کا حوالہ کردیا؛ منعقدہ اس تقریب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان اور عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بھی شریک تھے۔

اس موقع پر محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے کہا کہ یہ فن پارے فرانس میں مقیم ایک ہم وطن مرحوم ایراج مجلل نے بہزاد میوزیم کو عطیہ کیے تھے۔ یہ واقعہ ہمارے بیرون ملک ہم وطنوں کا وزارت خارجہ پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ ملک کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا اور ایرانی شناخت کے ان حصوں کو جمع کرنا ہمارے لیئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیرس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور تہران میں  محکمہ خارجہ میں ہمارے ساتھیوں اور ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت میں ہمارے دوستوں نے اہم کام کیا ہے، ایک ایسا عمل ہے جو ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور یہ ہمارے اہم کاموں میں سے ایک ہے کہ ہم ان کاموں کو واپس لاکر ان ثقافتی شناختوں کو جمع کرنے کی کوشش کریں جو دنیا میں بکھر جاتی ہیں۔

ایران اور ایرانیوں کے تشخص کا تحفظ ہمارے لیے اہم ہے۔ ان شاء اللہ ماسٹر بہزاد میوزیم ان کاموں کے لیے بہترین میزبان ثابت ہو گا اور یہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے قابل ذکر اور شاندار ہے۔

در این اثنا ایرانی عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ "مرتضی ادیب زادہ" نے کہا کہ عطیہ کردہ یہ فن پارے مشہور معاصر ایرانی مصور پروفیسر حسین بہزاد کے ہیں جنہیں فرانس میں رہنے والے ایک ہم وطن (مرحوم ایراج مجلل) کی وصیت کے مطابق ایران منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 10 پینٹنگز وزارت خارجہ کی مشاورت اور تعاون اور ثقافتی ورثہ کی وزارت کے ساتھ ہم آہنگی سے تہران منتقل کی گئیں۔

"ادیب زادہ" نے مزید کہا کہ اپنے ہم وطن کی وصیت کے مطابق ہم حسین بہزاد میوزیم میں ان کے دیگر فن پاروں کے ساتھ نمائش کر کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ  ایرانی مصور ماسٹر حسین بہزاد 1895 میں تہران میں پیدا ہوئے۔ اپنی زندگی کے دوران، بہزاد نے تقریباً 400 فن پارے تخلیق کیے اور مینیاتور کی بہت سی غیر ضروری تفصیلات سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ صفویوں کے بعد وہ مینیاتور پینٹروں کا پہلا موجد تھا۔ ایران کے اس مشہور فنکار کا انتقال 13 اکتوبر 1980 کو تہران میں 74 سال کی عمر میں ہوا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .