3 فروری، 2022، 3:52 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84637537
T T
0 Persons
ایران ویانا میں پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی پیشرفت میں تعاون کے لیے جاپان کے عزم اور آمادگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک اچھے، مستحکم اور قابل اعتماد معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری پر زور دیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے  آج بروز جمعرات جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک گفتگو میں کہی۔

آج جمعرات، جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فون کال کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور ویانا مذاکرات کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور انتہائی اہم قرار دیا۔

یوشیماسا ہایاشی نے پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے پر ویانا مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کے موجودہ موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے  ایران اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی اور توسیع کے لیے موجودہ صلاحیتوں کے استعمال پر زور دیا اور  ہمارے وزیر خارجہ کو ٹوکیو کے دورے کی دعوت دی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کیا۔

امیر عبداللہیان نے اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ٹوکیو کے دورے اور جاپانی حکام سے ملاقات کے موقع پر ٹوکیو کے ساتھ تہران کے تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .