1 فروری، 2022، 10:48 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84634260
T T
0 Persons
ایران میں فٹ بال کا مطلب زندگی ہے: ایرانی فٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ

تہران، ارنا – ایرانی قومی فٹبال پیم کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ کوئی بھی حریف ہماری ٹیم کو کم نہیں سمجھ سکتا ہے اگرچہ بعض پوزیشنوں میں کچھ مسائل موجود ہے لیکن لیکن کھیل کے میدان کے دیگر شعبوں میں ہم واقعی مضبوط ہیں۔

یہ بات ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈارگان اسکوچیچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے گذشتہ جمعرات 2022 قطر ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری راؤنڈ میں عراقی قومی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے کر اس طرح قطر میں منعقد ہونے والے 2022 کے عالمی کپ میں  اپنی شرکت کو یقینی نبایا۔

قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے14 میچوں میں ایرانی ٹیم کی سربراہی کی ہے جن 14 میچوں میں  13جیتے اور ایک ڈرا ہوئے۔

اسی تناظر میں ایک کروشین SPORTSKE میگزین نے ایرانی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈارگان اسکوچیچ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایران کا شہزادہ کا خطاب دیا ہے۔

اس میگزین نے ایرانی سرکوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ : ایرانی قومی ٹیم ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں عراق کو شکست دینے میں کامیاب رہی جس کے بعد کھیل کے بعد بہت سے ایرانی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

اسکوچیچ فی الحال ایرانی ہیرو ہےکیونکہ جب وہ ایرانی فٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بن گیا ایران ایک مشکل راستے پر گامزن تھا اور ختم ہونے کے قریب تھا، اس کے بعد ایرانی ٹیم میں اسکوچیچ کی موجودگی سے حالات بدل گئے اور لگاتار فتوحات حاصل کی گئیں تاکہ ٹیم قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کر سکے۔

اسکوچیچ نے ایرانی کھیلاڑی مہدی طارمی کے ساتھ اپنے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ میں نے کروشین میڈیا کے ساتھ بات چیت کی، جس میں ایران میں کچھ مفاد پرست گروہ نے اس تقریر کی غلط تشریح کی۔ طارمی نے بھی یہ مضمون پڑھ کر اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ ایک غلط فہمی تھی جو دور ہو گئی، اب پھر سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عراق کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، ہمارے پانچ  کھیلاڑی کورونا کا شکار تھے اور اس کی وجہ سے صورتحال مشکل ہوگئی۔ ایک کھیلاڑی بھی ہوٹل میں کورونا سے مبتلا ہوگئے اور ہمیں اسے قرنطینہ کرنا پڑا۔ عراق کے خلاف کھیلنے میں ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخر میں ہم نے جشن منایا اور یہ ایک زبردست ایونٹ تھا۔

ایرانی ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایرانی فٹ بال کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے، وہ ایشیا میں ایرانی قومی ٹیم کی اہمیت اور ایرانی کوچ ہونے کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں۔ ایران فٹ بال سے محبت کرنے والا ایک عظیم ملک ہے جس قوم کی دنیا میں بہت عزت کی جاتی ہے۔

اس میگزین نے اسکوچیچ  کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نو سال قبل ایران میں کام کرنا شروع کیا تھا اور اس سے پہلے ملوان، فولاد، خونہ بہ خونہ اور صنعت نفت آبادان کے کوچ تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .