31 جنوری، 2022، 11:18 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84632880
T T
0 Persons
ایران اور متحدہ عرب امارات کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

تہران، ارنا - ایران اور متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائرز مقابلوں کا میچ کل کھیلا جائے گا۔

ایران اور متحدہ عرب امارات کی قومی فٹ بال ٹیمیں منگل کی شام 6 بجے سے قطر میں منعقدہ 2022 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے تیسرے اور فائنل راؤنڈ کے آٹھویں ہفتے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایران 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور متحدہ عرب امارات 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متحدہ عرب امارات کی قومی فٹ بال ٹیم کل ایسے حالات میں ایرانی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتی ہے جبکہ تمام نمبر اس ٹیم کے خلاف ہیں۔

یہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 18 واں میچ ہوگا جو گزشتہ 17 میچوںمیں سے 13 میں جیت ، ایک میں ہار اور 3 ڈرا ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران اور اماراتی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ شائقین کی موجودگی کے بغیر منعقد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .