رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتی کی قومی فٹبال ٹیم، ایشیائی خواتین فٹ بال کپ کے مقابلوں کے سلسلے میں اپنے پہلے میچ میں میزبان ملک بھارت کیخلاف میدان میں اترگئی؛ ؛ یہ میچ 0۔0 نتیجے سے برابر رہا۔
واضح رہے کہ ایشین کپ میں ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کی تاریخ میں یہ پہلا پوائنٹ ہے۔
ایرانی قومی خواتین فٹ بال ٹیم، 23 جنوری کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 13 بجے میں چین کیخلاف میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ چین نے آج اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 0۔4 نتیجے سے کامیابی حاصل کی۔
ایشین کپ کے میچز، کل بروز جمعہ کو آسٹریلیا۔ انڈونیشیا، تھائی لینڈ۔ فلپائن، جاپان۔ میانمار اور کوریا۔ ویتنام کے مقابلوں سے جاری ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایشیائی خواتین فٹ بال کپ کی میزبانی بھارت 20 جنوری سے 6 فروری تک کرے گا جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی بار ایشیائی خواتین فٹ بال کپ کا کوٹہ جیتنے والا ایران پہلے گروپ میں بھارت، چین اور چینی تائپے کیساتھ ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ