9 جنوری، 2022، 5:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84607612
T T
0 Persons
پاکستان میں گرفتار کیے گئے 6 ایرانی شہریوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے 6 ایرانی شہریوں بشمول 4 ملاحوں کو کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ جنرل کی کوششوں اور تعاقب سے  رہا کرکے انہیں وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، رہائی پانے والے ایرانی شہریوں کو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایران کے سفارتی مشن کی کوششوں کے نتیجے میں دو مراحل میں رہا کیا گیا اور وہ ایران ایئر کی پرواز کے ذریعے تہران روانہ ہوگئے۔

کراچی میں ایران کے قونصلر امور کے سربراہ کے مطابق، ہمارے ملک کی نمائندگی اور بیرون ملک ایرانیوں کے حقوق کے تحفظ کے مسلسل کوششوں کیساتھ کراچی کی جیل سے چار ملاحوں اور دو دیگر ایرانی شہریوں کو رہا کیا گیا اور وہ اور ایران ایئر کے ذریعے ملک واپس پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ رہا ہونے والے ملاحوں کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے الزام میں پاکستانی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کرلیا تھا اور وہ مہینوں سے جیل میں تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .