30 دسمبر، 2021، 9:33 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84595767
T T
0 Persons
ایران کی  شام کے مقبوضہ علاقے گولان میں صیہونی ریاست کی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کی شدید مذمت

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کے مقبوضہ علاقے گولان میں صیہونی کابینہ کے اجلاس کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونیوں کے اس جارحانہ اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے  مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے مطابق مقبوضہ گولان، شام کا اٹوٹ انگ ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہر سال اس ناقابل تردید حقیقت پر زور دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کی توسیع اور صیہونی مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کسی بھی طرح سے حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا اور صیہونی آباد کاروں کو جان لینا چاہیے کہ وہ مقبوضہ سرزمین میں ہمیشہ کے لیے نہیں رہ سکیں گے۔

خطیب زادہ نے اس سلسلے میں شام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی یکجہتی اور بھرپور حمایت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .