یہ بات علی بہادری جہرمی نے منگل کے روز اپنی دوسری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ روس کے وقت اور وجہ کے بارے میں کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نئے عیسائی سال کے اوائل میںروسی صدر 'پیوٹن ' کی دعوت پر ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک بات چیت کے لیے ماسکو کا دورہ کریں گے۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ سفر خطے کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کے لیے ملکی پالیسی کی ترجیح کے فریم ورک کے اندر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ