25 دسمبر، 2021، 3:48 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84590195
T T
0 Persons
ارومیہ جھیل میں پانی کے حجم میں 220 ملین کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا

ارومیہ، ارنا – مغربی صوبے آذربائیجان غربی کی پانی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ارومیہ جھیل میں پانی کے حجم میں 220 ملین کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا۔

یہ بات یاسر رہبردین نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ارومیہ جھیل میں پانی کی سطح 2 ارب اور 670 ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گئی ہے جس جھیل میں پانی کا حجم گزشتہ 10 دنوں کے مقابلے میں 220 ملین مکعب میٹر بڑھ گیا ہے۔

اگرچہ بارش کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ارومیہ جھیل کی سطح میں اضافہ ہوگا لیکن اب جھیل میں پانی کے حجم میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

جھیل ارمیا کے پانی کی سطح اب آزاد پانیوں کی سطح سے 1270 میٹر اور 63 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے جھیل کی سطح سے 61 سینٹی میٹر کم ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .