22 دسمبر، 2021، 6:47 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84587589
T T
0 Persons
ایران اور عراق کی قومی اولمپک کمیٹیوں نے تعاون کے ایک دستاویز پر دستخط کیے

تہران، ارنا- بغداد میں ایرانی سفارت خانے نے بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے صدر کے دورہ عراق اور عراقی فریق کے ساتھ تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر "سید رضا صالحی امیری" کی قیادت میں جمہوریہ عراق کی قومی اولمپک کمیٹی کی دعوت پر 17 دسمبر کو بغداد کی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر پہنچ گیا؛ جہاں عراق کی نیشنل کمیٹی اولمپک کے سربراہ "رعد حمودی سلمان" اور ایرانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وفد کی سرکاری ملاقاتوں کے بعد، دونوں ممالک کی قومی اولمپک کمیٹیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر مذکورہ کمیٹیوں کے سربراہان نے رواں ہفتے (19 دسمبر) اتوار کو میڈیا کے بعض اراکین کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔

اس کے بعد دونوں ممالک کی کمیٹیوں کے سربراہوں نے اس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران بنیادی طور پر عراقی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے سربراہان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق یہ دستاویز 9 مضامین اور انگریزی میں ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعاون کی سطح کو بہتر بنانا، ڈوپنگ سے نمٹنے اورخواتین کے کھیلوں کو فروغ دینا وغیرہ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .