20 دسمبر، 2021، 11:21 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84583507
T T
0 Persons
ایرانی کاروں کی پیداوار دوسرے ممالک میں دوبارہ شروع ہوگئی: ایرانی وزیر صنعت

تہران، ارنا - صنعت، کان کنی اور تجارت کے وزیر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سینیگال، آذربائیجان، شام اور عراق میں سائٹس اور پروڈکشن لائنیں ہیں، جنہیں بتدریج فعال اور تیار کیے جا رہے ہیں۔

 یہ بات سید رضا فاطمی امین نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دوسرے ممالک میں ایرانی کاروں کی پڑودکشن لائن کے دوبارہ شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ میں نے وزارت صنعت میں اپنی موجودگی کے آغاز سےہی 1404 تک ایرانی گاڑیوں کی برآمدات میں 30 فیصد تک بڑھانے کا مسئلہ اٹھایا جس سلسلے میں بیرون ملک میں کار پروڈکشن لائنوں کا افتتاح ضروریات اور حل میں سے ایک ہے۔

فاطمی امین نے کہا کہ ہمارے پاس سینیگال، آذربائیجان، شام اور عراق میں سائٹس اور پروڈکشن لائنیں ہیں، جنہیں بتدریج فعال اور تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے، سینیگال میں ایرانی کارساز کمپنی 'ایران-خودرو' کی پروڈکشن لائن، جو کچھ عرصے سے بندہو گئی تھی، دوبارہ شروع ہو گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .