رپورٹ کے مطابق، آسٹریلین انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول (IFEFA) پہلی بار نومبر 2014ء میں سڈنی میں منعقد ہوا تھا اور اسے اپنے قیام سے لے کر اب تک بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل رہی ہے، جس میں کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، بھارت، پاکستان اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔
یہ فیسٹیول ایک منفرد ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے فن پارے وصول کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میلے کا مقصد آسٹریلیا اور باقی دنیا کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا اور گہرا کرنا ہے۔
یہ فیسٹیول ثقافتی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور ثقافتی تنوع، کثیر الثقافتی، باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگ امن کو فروغ دے کر ایک مربوط بین الاقوامی برادری کے اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم Paradise کو دنیا بھر میں ڈسٹری بیوشن کرنے والی امریکی ویب سائٹ برائٹ لائٹ فلم کے مطابق IFEFA بہترین فلم اور انٹرٹینمنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ