رپورٹ کے مطابق، مہدی صفری نے اس ملاقات میں ویانا میں اپنی ملاقاتوں کی وضاحت کرنے سمیت مذاکرات میں ایران کی سنجیدگی، جوہری معاہدے میں امریکی واپسی اور موثر نتیجے تک پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور آسٹریا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ضروری معاہدے طے پانے پر زور دیا۔
دراین اثنا آسٹرین محکمہ خارجہ کے قائم مقام نے اقتصادی تعاون کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقدامات طے پا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صفری نے گزشتہ روز کے دوران، ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا نے پہلے ہی ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی اور امید کا اظہار کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ