29 نومبر، 2021، 10:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84559144
T T
0 Persons
ویانا میں نائب ایرانی وزیر خارجہ کے گہرے سفارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری

ویانا۔ ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جنہوں نے ویانا کے دورے پر ہے، آج بروز اتوار مشترکہ جوہری کمیشن کے اجلاس کے نئے دور کے موقع پر جوہری معاہدے کے ممبروں کے ساتھ دوطرفہ اور چند فریقی ملاقاتوں کی صورت میں گہرے سفارتی مذاکرات کیے۔

ایرانی اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی جنہوں نے ہفتہ کے روز قانون، بینکنگ اور توانائی کے مختلف شعبوں میں ایرانی ماہرین پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں ویانا پہنچ گئے پہلے ایرانی وفد کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور پھر روس اور چین کے سینئر مذاکرات کاروں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "انریکہ مورا"جو مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ کے ساتھ ملاقات کی۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روس کے سفیر اور مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ چین، ایران اور روس نے ویانا مذاکرات کی باضابطہ بحالی کی تیاری کے لیے آج غیر رسمی سہ فریقی سفارتی مذاکرات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبادلہ ایرانی فریق کے تازہ ترین موقف کے سمجھنے کیلیے فائدہ مند تھا۔

قابل ذکر ہے کہ آج بروزپیر جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کا ایک نیا دور پانچ ماہ کے وقفے کے بعد کوبرگ ہوٹل میں P4+1 گروپ کے سینئر سفارت کاروں، ایران اور یورپی یونین کے نمائندے کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .