پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن پفوا(PFOWA) کے اہتمام پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ایک روزہ ثقافت اور کھانوں کا ایک روزہ میلہ ' چیریٹی بازار' کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف ممالک بشمول ایران نے شرکت کی۔
ہر سال منعقد ہونے والے اس میلے میں پاکستانی صدر کی اہلیہ ثمینہ علوی اور نائب پاکستانی وزیر خارجہ سہیل محمود نے شرکت کی۔
اس بین الاقوامی میلے میں "ایران، پاکستان، ترکی، ازبکستان، آذربائیجان، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، ترکمانستان، چین، یوکرین، روس، ملائیشیا، انڈونیشیا، مصر، عراق، کویت، فلسطین" اور کئی دیگر ممالک کے سفارتی اور ثقافتی وفود اپنی ثقافت اور رسم و رواج کو منظرعام پر لائیں گے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" اور ہمارے ملک کے ثقافتی مشیر "احسان خزاعی"، اسلام آباد میں ایرانی سفارت کاروں اور ایرانی اداروں کے سربراہان نے بھی اپنے خاندان کے ساتھ اس میلے میں شرکت کی۔
اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پویلین کے ذریعے شائقین کو ایران کے تفریحی اور سیاحتی مقامات، کتابون اور دیگر ثقافتی اور فنی فن پاروں کے ساتھ ایران کی مقامی اور روایتی مٹھائیوں کا تعارف کرایا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ