22 نومبر، 2021، 2:20 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84551358
T T
0 Persons
ایران نے ایکسپو 2020 دبئی میں ٹور گائیڈز کا پہلا گروپ بھیجا

تہران، ارنا - ایرانی وزارت ثقافت، سیاحت اور دستکاری کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ "ایکسپو 2020 دبئی" میں شرکت کے لئے ٹور گائیڈز کے پہلے گروپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے پویلین کا دورہ کرنے اور سیاحتی مقامات پیش کرنے کے لیے بھیجا کیا گيا۔

یہ بات "علی اصغر شالبافیان" نے پیر کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارے ملک کے پویلین کا پہلا حصہ (ایکسپو دبئی 2020 میں) سیاحت کی صنعت کے لیے وقف ہے ہم نے ملک کے سیاحتی مقامات اور صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے روانی سے انگریزی اور عربی ٹور گائیڈز کے سرکردہ گروپ کو نمائش میں بھیجا ہے۔
دبئی ایکسپو 2020 کا یکم اکتوبر 2021 سے آغاز کیا گیا جس میں 198 ممالک شریک ہیں اور اس کا عنوان "ذہنوں کو مربوط کرنا اور مستقبل کی تخلیق کرنا" ہے جبکہ کورونا وائرس اب بھی مختلف شعبوں خاص طور پر معیشت، تجارت اور سیاحت کی صنعت میں دنیا کا نمبر ایک چیلنج ہے۔
ایکسپو کے لیے 6 ماہ کی مدت، 10 دن تک کی دیگر تقریبات کے مقابلے میں، ممالک کے لیے حقیقی اور قانونی طور پر مختلف اقتصادی، سائنسی، صنعتی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ، اپنے بین الاقوامی رابطوں کو بڑھانے کا ایک قیمتی موقع ہے۔

دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو2020 میں قائم ایرانی پویلین Pavilion1 اکتوبر 2021سے 31 مارچ 2022تک قائم کیا جائے گا۔ دبئی ایکسپو 2020 میں ایرانی پویلین کا نعرہ 'ایران ایک قدیم اور مستحکم تہذیب اور نسلی گروہوں کا تنوع اور اقوام کا میزبان ' ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پویلین کا اسٹریٹجک مقصد ایرانی معاشی شعبے کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

اس پویلین میں شرکت کے لیے اہداف، مواقع اور امکانات پیدا ہونے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا، تجارتی تبادلے کے فروغ کے لئے ملک کی معاشی اور پیداواری صلاحیتوں اور برانڈنگ کا تعارف کرنا ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 اب تک سب سے بڑی عالمی نمائشوں میں سے ایک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .